سوال 7702
السلام علیکم محترم شیخ میرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو سید کہتے ہیں وہ بولتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل میں سے ہیں اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل واقعی میں بڑھی تھی؟ کیا یہ واقعی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل سے ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
لفظ سید بزرگی کے لیے استعمال ہوتا ہے، جیسے سیدنا عمرؓ، سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ اور سیدنا ابوہریرہؓ۔ آج بھی عربوں میں سیدی اور سید کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
لیکن ایک چیز آلِ رسول ہونا ہے۔ ہر سید آلِ رسول نہیں ہوتا، لوگوں نے یہ بنا رکھا ہے۔ آلِ رسول ہونا ایک حقیقت ہے، اور اگر کسی کو اپنا شجرۂ نسب معلوم ہے تو آلِ رسول کا دائرہ وسیع ہے۔ اس میں آلِ عقیل، آلِ جعفر اور آلِ علی شامل ہیں، یعنی بنو ہاشم میں سے وہ لوگ جو مسلمان ہوئے۔
اس طرح آلِ رسول کا دائرہ وسیع ہے۔ اگر کسی کو اپنا شجرۂ نسب معلوم ہے اور وہ عقائد و اعمال کے اعتبار سے کتاب و سنت کا حامل ہے تو وہ آلِ رسول ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس کی ایک حیثیت ہے اور اس پر صدقہ حرام ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




