پوسٹ#7

نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ وحقائق

بعد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے دیوار سے وہ راستہ بھی بند کردیا، جس سے قبریں دیکھی جاسکتی تھیں، اور اپنی بقیہ زندگی کے 35 سال بھی، اس حجرہ میں ہی گزارے۔ 58ھ میں عائشہ رضی اللہ عنہما کی وفات کے بعد، اس کمرے کا دروازہ بند کردیا گیا، جس میں تینوں قبریں تھیں۔ ولید بن عبدالملک کے دور میں حجرہ کی تعمیر نو کر کے، چاروں طرف سے اسے مکمل بند کردیا گیا، کوئی دروازہ کھڑکی یا روشن دان وغیرہ نہیں رکھا گیا تھا۔

(قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 21 مختصرا)