نجات كی صورتیں..!
عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! نجات کی کیا صورت ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“أَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ”.
’’اپنی زبان کو قابو میں رکھو، گھر کی چار دیواری کو کافی سمجھو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو‘‘۔
[سنن الترمذی: 2406]