نیکیوں کی حفاظت اور ان پر ہمیشگی

1۔ ارشاد باری تعالی ہے:

“وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِن بَعْدِ قُوَّةٍ أَنكَاثًا”.

’’اور اس عورت کی طرح نہ ہو جاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر کے توڑ ڈالا‘‘۔

[سورة النحل: 92]

’’یعنی محنت سے چیز بنا کر اسے ضائع کر دیا۔ ایسا کرنا عقل مندوں کے لائق نہیں اسی لیے ایمان والوں کو اس سے منع کیا گیا ہے‘‘۔