فطرانہ کسی دوسرے شہر، ملک اور علاقے میں بھی ادا کیا جاسکتا ہے، لیکن اس میں درج ذیل امور کا خیال رکھنا ضروری ہے:
1۔ جس علاقے میں آپ خود موجود ہیں، وہاں کے ضرورتمندوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
2۔ جس دوسرے علاقے یا ملک میں فطرانہ بھیجنا ہے، وہاں عید کی نماز سے پہلے پہلے وہ فطرانہ مستحقین تک پہنچا دیا جائے۔
3۔ فطرانہ رمضان ختم ہونے کے بعد عید سے پہلے پہلے ادا کرنا مسنون ہے، لیکن اگر آپ کسی دوسرے ملک فطرانہ بھیجنا چاہتے ہیں، تو اپنی رقم اتنے دن پہلے ضرور بھیجیں کہ وہ عید سے پہلے پہلے مستحقین تک پہنچانا ممکن ہو۔