یاد رکھیں کچھ معاملات کا تعلق انسان کے ایمان کے ساتھ ہوتا ہے اور ایمان کے ساتھ ہوتا ہے اور ایمان کا اظہار کسی تعلق، دوستی، مصلحت اور مداہنیت کا محتاج نہیں ہوتا، البتہ ایسے مواقع پر خاموشی اختیار کرنا مجرمانہ فعل ہے۔

اس موقع پر خاموشی اختیار کرنے کے بعد ہمیں کیا حق حاصل ہے کہ ہم عظمت صحابہ پر اپنی تقادیر چمکائیں اور عظمت صحابہ کے مقدس عنوان پر کانفرنسز کروائیں اور اظہار محبت کریں؟!

بھائیو!

سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارے دامن میں سوائی عقیدہ توحید، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس صحابہ کی غیرت کے سوا اور کوئی عمل ہی نہیں۔

اس لیے آپ سے گزارش ہے

کہ ہم سے یہ غیرت چھیننے کی کوشش نہ کریں!

حافظ سلمان اعظم

جنرل سیکرٹری اھل حدیث یوتھ فورس پاکستان