درودِ ابراہیمی میں امہات المؤمنین
صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ پر کس طرح درود بھیجا کریں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یوں کہا کرو:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اے اللہ! حضرت محمد ﷺ، آپ کی ازواجِ مطہرات اور آپ کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما، جس طرح تو نے رحمتیں نازل فرمائیں آلِ ابراہیم پر، اور حضرت محمد ﷺ، آپ کی ازواجِ مطہرات اور آپ کی اولاد پر برکتیں نازل فرما، جس طرح تو نے آلِ ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں۔ بے شک تو ہر تعریف کے لائق، بڑی شان والا ہے۔ [صحيح البخاري:3369]




