مردوں کے لیے ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے پر سزا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

♦️«ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ»

تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام فرمائے گا، نہ ان کی طرف نظر فرمائے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔

ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:

«الْمُسْبِلُ إِزَارَهُ، وَالْمُنْفِقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ»

اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر اپنا سامان فروخت کرنے والا۔

ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

♦️«ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الْمَنَّانُ الَّذِي لَا يُعْطِي شَيْئًا إِلَّا مَنَّهُ، وَالْمُنْفِقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْفَاجِرِ، وَالْمُسْبِلُ إِزَارَهُ»

تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا: احسان جتانے والا، جو کچھ بھی دے تو اس پر احسان جتائے؛ جھوٹی قسم کھا کر اپنا سامان فروخت کرنے والا؛ اور اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا۔
`📚 (صحیح مسلم، حدیث: 290، 291)`