اہل بیتِ رسول ﷺ کی شان
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:ایک صبح نبی کریم ﷺ اس حال میں باہر تشریف لائے کہ آپ ﷺ کے اوپر سیاہ اون سے بنی دھاری دار چادر تھی۔ پھر حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما آئے تو آپ ﷺ نے انہیں اپنی چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ آئے تو وہ بھی اس میں داخل ہو گئے، پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں تو آپ ﷺ نے انہیں بھی اس میں شامل فرما لیا، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے تو آپ ﷺ نے انہیں بھی اس چادر میں لے لیا، پھر فرمایا:
اِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
اللہ چاہتا ہے کہ (ہر قسم کی) ناشایان بات کو تم سے دور رکھے، اے گھر والو! اور تمھیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔
[الأحزاب:33]
[صحیح مسلم:6261]




