نہ مانگنے والے کیلئے جنت کی بشارت

رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ (غلام اور خادم حضرت ثوبانؓ) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “کون ہے جو مجھے یہ ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کچھ نہیں مانگے گا تو میں اس کیلئے جنت کی ضمانت دوں”؟ تو حضرت ثوبانؓ نے کہا: میں، چنانچہ وہ کسی سے کچھ نہ مانگا کرتے تھے۔

[سنن ابوداود:1643]