پریشانیوں اور غموں کو دور کرنے کے اسباب
سوال: وہ کون سے اُمور ہیں جو انسان کو لاحق ہونے والی پریشانیوں اور غموں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں؟
جواب: ’’وہ بڑے اسباب کہ، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ پریشانیوں اور غموں کو دور کرتے ہیں، وہ یہ ہیں:
1۔ اللہ سبحانہ و تعالی کا کثرت سے ذکر کرنا ہے۔
2۔ اس کے نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجنا۔
3۔ قرآنِ مجید کی کثرت سے تلاوت کرنا ہے۔
یہ تمام اعمال دل کی کشادگی، سکون کے حصول اور غم و فکر کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔
لہٰذا آپ اللہ تعالی کا خوب ذکر کریں، قرآنِ مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں، اور رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے درود و سلام بھیجیں۔
اس کے ساتھ ساتھ گناہوں سے استغفار اور سچی توبہ کریں، اور ہر قسم کی معصیت سے بچنے کی کوشش کریں۔
ہر طرح کے گناہوں سے بچیں، سابقہ لغزشوں کی اللہ تعالی سے توبہ کریں، اور بکثرت استغفار کرتے رہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو دل کی کشادگی اور غموں کے خاتمے کی صورت میں خوشخبری ملے گی۔
یقیناً اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہی سب سے بڑا سبب ہے، جو دل کو سکون دیتا ہے اور ہر اس چیز کو دور کر دیتا ہے جو انسان کو نقصان پہنچائے یا اسے رنج و غم میں مبتلا کرے۔
(فتاوی نور علی الدرب لابن باز : ١/ ٣٣٣)
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ




