سوال (925)

ایک ساتھی کا آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ، اس شخص کو دن میں سات مرتبہ آنکھ میں ڈراپ ڈالنا ہوتا ہے ، اس ڈراپ کا ذائقہ گلے میں بھی چلا جاتا ہے ، اس حالت میں وہ شخص روزہ رکھ سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالی جا سکتی ہے ، اس طرح دوا حلق تک نہیں جاتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ اس کا معمولی سا اثر پہنچتا ہے۔ اس میں مضائقہ نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ