سوال (919)

رمضان میں سفر کرتے ہوئے روزہ چھوڑنا ضروری ہے یا اختیار ہے کہ اگر رکھنا چاہے تو رکھ لے؟ جب کہ آج کل کے ذرائع آمدورفت میں نہایت پر آسائش سفر میسر ہے ۔

جواب

مشقت ہو تو چھوڑنا بہتر ہے، نہ ہو تو رکھنا بہتر ہے ۔ والله أعلم

فضیلۃ الباحث عبد العزیز ناصر حفظہ اللہ

اللّٰہ تعالٰی رخصتوں کو پسند فرماتے ہیں چھوڑنا بہتر ہے ، اگرچہ سفر آسانی والا ہی کیوں نہ ہو ، رکھنے کا بھی جواز ہے ۔

فضیلۃ الباحث حنظہ ربانی حفظہ اللہ