سوال (853)

ایک عورت شوہر کو بتائے بغیر عدالت سے خلع لیتی ہے ، شوہر کو آخری وقت میں اخبار کے نوٹس کے ذریعے پتا چلتا ہے ، کیا اب یہ خلع ہو جائے گا ؟

جواب

خلع عمومی طور پر عدالت سے ہی طلب کیا جاتا ہے ، اس میں حاکم وقت کا کردار ہوتا ہے ، حاکم وقت کے حکم سے عدالت چلتی ہے ، البتہ عدالت سمجھداری کرتی ہے ، شوہر کو بلواتی ہے تو اس کو بھی سمجھداری ہوگی کہ ایسی بات نہیں ہے ، اگر عدالت نے شوہر کے نہ آنے پر اپنی کاروائی پوری کی ہے ، یک طرفہ فیصلہ کیا ہے تو بہرحال عدالت کا خلع معتبر ہے ، ہمارے سلفی علماء اس کو مانتے ہیں اور درست سمجھتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ