سوال (823)

کیا سود کے پیسوں سے غیر مسلموں یا پھر کسی بھی فنڈز کی مد میں خرچ کر سکتے ہیں ؟

جواب

سود کے پیسے مسلمان جو جیلوں میں پڑے ہیں ، جن پر چٹیاں ہیں ، ایسے لوگ جو کسی بھی نہ کردہ جرم میں ملوث ہو گئے ہیں ، اب مجبور ہیں تو ان کو کسی طرح دے دیا جائے یا ان کے اوپر خرچ کر دیا جائے تو یہ درست ہوگا ، بینک کے پاس نہ چھوڑا جائے ورنہ یہ چیزیں بینک آگے مزید استعمال کرتا رہتا ہے ، ہمیں اپنا حصہ گندگی کا ختم کر لینا چاہیے ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ

کوئی پچیس یا تیس سال پہلے شاید کسی عالم سے سعودی عرب میں اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی تو انہوں نے یہ بتایا تھا کہ سود کی رقم کا بغیر دلیل کے ایک بہترین استعمال ہے اور وہ یہ ہے کہ اس رقم سے جس کسی انسان پر سودی قرضہ چڑھا ہوا ہو وہ اتار دیا جائے شرط یہ ہے کہ وہ سود سے جان چھڑوانا چاہتا ہو ، مسئلہ اجتہادی ہے ، لیکن اگر غور کیا جائے تو کافی وجیہ ہے ۔

فضیلۃ العالم عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ