سوال (2555)
سُبَيَّل نام كا معنى مطلوب ہے؟
جواب
یہ اگر یاء مشددہ مکسورہ کے ساتھ ہے تو سَبِیْلٌ(راستہ) کی تصغیر ہے، یعنی چھوٹا راستہ، ہو سکتا ہے کہ سُبَيِّل کو ہی عامیانہ اسلوب میں سُبَیَّل کردیا گیا ہو۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل:
کسی لغت وغیرہ سے کوئی حوالہ مل سکتا ہے؟
جواب:
علم الصرف کی کتب میں مل جائے گا، جب اسم کا تیسرا کلمہ یاء ہو تو مصغر بناتے ہوئے اس یاء کو تصغیر کی یاء میں مدغم کر دیتے ہیں۔ جیسے جمیل سے جُمَیِّل۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ