سوال (254)

عمرہ کرنے والا پھر ایک دو دن بعد عمرہ کرتا ہے اس کے سر پر بال نہیں ہیں تو وہ حلق کیسے کرے؟

جواب:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے میں ایسے کسی مسئلے کا پیش نہ آنا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس طرح عمرہ در عمرہ نہیں کرتے تھے ۔ بہر صورت اگر کسی نے اس طرح کرنا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ حلق کی بجائے قصر کروائے، تاکہ ہر بار کچھ نہ کچھ بال کاٹنے کے لیے موجود ہوں ۔ لیکن اگر اس نے پہلے حلق کروا بھی لیا ہے تو دوبارہ پھر نائی کے پاس چلے جائے، وہ استرا پھیرے گا تو کچھ نہ کچھ ہو ہی جائے گا ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ