سوال (1870)
والد نے اپنی زندگی میں زرعی زمین چار بیٹوں میں سے تین کے نام لکھوا دی ہے ، اس وقت والد ایک بیٹے سے ناراض تھا ، ناراضی کی وجہ سے اس کو محروم رکھا ہے ، والد کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب
تین بیٹوں کو جائیداد دینا اور ایک بیٹے کو محروم کرنا صریح ظلم اور خلاف شرع ہے ، اس نے غلط کیا ہے، دوسرا زندگی میں تقسیم نہیں ہے ، اگر دینا چاہتا ہے تو سب کو برابر دے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
والد کا ایسا کرنا شرعاً جائز نہیں ہے ، اگر والد صاحب حیات ہیں تو ان کو مسئلہ بتا کر باقی بیٹے اور بیٹیوں کو بھی ان کا حصہ دلوائیں اور اگر وہ فوت ہوچکے ہیں تو جن تین بھائیوں کے نام والد صاحب زمین لگا گئے ہیں وہ اپنے باقی بھائی اور بہنوں کا حصہ دے کر آخرت کمالیں۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
والد کا اس بیٹے کو محروم رکھنا درست نہیں تھا ، والد کو رجوع کرنا چاہیے تھا ، اگر والد دنیا سے رخصت فرما چکے ہیں تو اولاد درستگی کر لے ۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ