سوال (2584)
واقعہ شق صدر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں آپ کے ساتھ کتنی مرتبہ اور کن کن مواقع پر پیش آیا ہے؟
جواب
اگرچہ اس حوالے سے بہت سارے اقوال ہیں، لیکن زیادہ تر علماء کا اس طرف رجحان ہے۔ یہ واقعہ تین مرتبہ ہوا تھا۔
(1) ایک مرتبہ بچپن میں شق صدر کا واقعہ ہوا ہے۔
(2) اور ایک مرتبہ نبوت سے ملحق یعنی نبوت سے پہلے یا بعد میں ہوا ہے۔
(3) ایک مرتبہ اسراء و معراج کے وقت ہوا تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ