سوال 7139

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اسلام میں لونڈی کے بارے میں کیا حکم ہے اور بیوی کے علاوہ لونڈی سے کس حد تک تعلقات رکھنے کی اجازت ہے؟ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راہ نمائی کریں۔
لونڈی کی حیثیت واضح کریں۔

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
لونڈی کے ساتھ وہی تعلقات رکھے جا سکتے ہیں، جو اپنی بیوی کے ساتھ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن لونڈی کب ملتی ہے؟
جب مجاہد جہاد کرنے جاتا ہے تو مال غنیمت میں اسے بطور حصہ لونڈی دی جاتی ہے۔
آج کل یہ نظام موجود نہیں ہے، لہذا کوئی شخص کسی بھی آزاد عورت کو لونڈی نہیں بنا سکتا۔
ایک لطیفہ یاد آگیا۔
ایک نوجوان نے کسی عالم سے سوال پوچھا کہ اگر جہاد فلسطین میں شرکت کروں اور اسرائیلی خواتین کو لونڈی بناؤں تو کیا یہ جائز ہے؟
وہ غصے میں آ کر کہنے لگے: اگر تم نے فلسطین آزاد کروا لیا تو میں تمہارے لیے لونڈی بننے کو تیار ہوں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ