سوال 7137
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا جمعہ کے بعد جھولی پھیرنا جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے۔ مسجد کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انتظامیہ کو فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر اس کا طریقہ یہی ہے کہ یا تو مسجد میں جھولی پھیری جاتی ہے، چندے کی اپیل کی جاتی ہے، یا پھر کسی ذمہ دار شخص کو مسجد کے دروازے پر رومال لے کر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ انتظامیہ ضرورت کے تحت بالکل ایسا کر سکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




