سوال 7141
مرد کا ستر کیا ہے؟ حدیث مبارکہ کا حوالہ بھی عنایت فرما دیجئے۔ بہت بہت نوازش ہوگی۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مرد کے لیے حالتِ نماز میں ستر یہ ہے کہ کندھے ڈھکے ہوئے ہوں اور ناف سے لے کر گھٹنوں تک کپڑا موجود ہو، خواہ وہ چادر ہو، تہبند ہو یا کوئی اور لباس۔ کم از کم اتنا ستر ڈھانپنا ضروری ہے۔
البتہ جب اللہ تعالیٰ نے وسعت اور گنجائش عطا فرما دی ہو تو بہتر یہی ہے کہ انسان اس وسعت کو اختیار کرے۔ اسی لیے قرآن میں فرمایا گیا: ﴿خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾
لہذا ہمیں چاہیے کہ نماز میں اچھا، مکمل اور باوقار لباس پہنے، تاکہ ستر بھی اچھی طرح ڈھکا ہو اور اس آیت پر بھی عمل ہو جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



