سوال 7142

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم جو حدیث بیان کرتے ہیں کہ قربانی کے جانور کے ہر ہر بال کے بدلے اجر ثواب یے کیا کوئی ایسی صحیح حدیث موجود ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہر بال کے بدلے نیکی والی بات ثابت نہیں۔
[ابن ماجہ: 3127]

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ اللہِ،عَنْ أَبِي دَاوُدَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ،قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا ہَذِہِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاہِيمَ قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيہَا يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: بِكُلِّ شَعَرَةٍ،حَسَنَةٌ قَالُوا: فَالصُّوفُ؟ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ،حَسَنَةٌ

حضر ت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ کے اصحاب نے کہا: اے اللہ کے رسو ل! یہ قربانیاں کیا ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “تمہارے باپ ابراہیم کی سنت ہیں” انہوں نے کہا: اس میں ہمارے لیے کیا (ثواب) ہے؟ آپ نے فرمایا: ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔ انہوں نے کہا:اےاللہ کے رسول! اور اون؟ فرمایا:’’اون کے بھی ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔‘‘
عائذ اللہ المجاشعی اور داؤد الاعمی دونوں متروک راوی ہیں۔ سندہ، ضعیف جدا
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ