سوال (897)

اگر کوئی بندہ اپنی زندگی اپنی زمین اولاد میں تقسیم کرے ،کیا اس میں بھی عورت کو مرد کی نسبت نصف ملے گا یا برابر ملے گا ۔

جواب

زندگی میں وراثت نہیں ہوتی ہے ، بلکہ وراثت مرنے کے بعد ہوتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

اگر کوئی بندہ اپنی زندگی میں اپنی زمین اولاد میں تقسیم کرے گا تو وہ مرد ہو یا عورت سب کو برابر برابر دے گا ، یاد رہے یہ وراثت کی تقسیم نہیں ہوگی وراثت اصل میں آدمی کے فوت ہونے کے بعد جو ترکہ ہوتا ہے وہ ہوتی ہے ، اگر زندگی میں اولاد کو مال دے تو ہر ایک کو برابر عطاء کرے یا کسی کو کچھ نہ دے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ