سوال

احساس پروگرام کے تحت کچھ لوگوں کو دکانوں سے راشن خریدتے وقت، ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے، کیا یہ درست ہے؟

 جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

غرباء اور مساکین کا اگر حکومت کو ’احساس‘ ہو گیا ہے، تو یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ اس  حکومتی پروگرام کی جو تفاصیل  ہمیں معلوم ہوئی ہیں ،اس  کے مطابق تو شرعی طور پر اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔ مستحق خاندانوں  کو خریداری کے سلسلہ میں کو ئی رعایت دی جاتی ہے ، تو یہ  ایک مستحن اقدام ہے۔ ہم  اس کی تائید  کرتے ہیں۔اللہ تعالی ٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھےاور اپنی رحمت کے علاوہ کسی کا محتا ج نہ کرے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ