سوال

میں نے 75 لاکھ روپیہ ایک پلاٹ خریدنے پر انویسٹ کیا تھا۔لیکن دو سالوں سے نہ پلاٹ کی ڈیل مکمل ہورہی ہے، اور نہ ہی پیسے واپس مل رہے ہیں۔فی الحال وہ 75 لاکھ سٹاک ہوئے پڑے ہیں۔کیا ان پر زکوۃ ہوگی؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

سوال واضح نہیں ہے، اس میں مختلف احتمال ہیں۔ بہر صورت انویسٹمنٹ کی غرض سے خریدے ہوئے پلاٹ  پر زکاۃ ہوتی ہے۔ لہذا انہیں پیسے سمجھا جائے، یا پلاٹ ! ہر دو صورتوں میں زکاۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ الا کہ وہ پلاٹ ذاتی استعمال اور گھر بنانے کے لیے خریدا گیا ہو، تو پھر جو رقم اس کی ادائیگی کے لیے دے دی گئی ہے، اس پر زکاۃ نہیں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ