سوال

ہمیں پتہ ہے کہ ایک بندہ حرام  کی کمائی کماتا ہے، اور وہ قربانی کرکے گوشت تقسیم کرے تو کیا ہم اسکی قربانی کا گوشت لے سکتے ہیں۔ اسکو کھا سکتے ہیں؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

اگر اس کی کمائی میں حلال وحرام دونوں جمع ہیں پھر تو درست ہی ہے، اور اگر اس کی کمائی مکمل حرام سے ہے تو بھی جائز ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہود وغیرہ کی دعوت قبول کرتے تھے، اور معلوم ہے کہ ان کے ہاں حرام آمدن موجود تھی۔ البتہ اجتناب اولی ہے۔اور اگر یہ صورتِ حال کسی داعی اور متبعِ سنت کو پیش آئے، تو اسے ایسے ماحول میں لینے نہ لینے میں دعوتی مصلحت کو ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الرؤف بن  عبد الحنان حفظہ اللہ