سوال

زيدان ،زيدون، دو جڑواں نومولود بچوں کے نام زیر غور ہیں، کیا مناسب ہیں؟ أرجو الإفادة جزاكم الله خيرا ،وبارك فيكم ونفع بكم.

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

شرعاً نام رکھنے میں توسع اور گنجائش ہے، ہر وہ نام رکھا جاسکتا ہے جس میں شرعاً کوئی قباحت نہ ہو۔ناپسندیدہ ناموں کے شریعت نے چند ضابطے دئیے ہیں، ان سے اجتناب کرتے ہوئے کوئی بھی نام رکھا جاسکتا ہے۔

زَیدَان، اور زَیدُون دونوں  مشہور نام ’زَید‘ کی طرح ہی ہیں۔ ان میں  کثرت، اضافہ، خیر و برکت جیسے معانی پائے جاتے ہیں۔ زیدان  اور زیدون  نام سے اسلامی تاریخ میں کئی ایک شخصیات ملتی ہیں۔ لہذا یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ