سوال (399)

“عبر عما يلاقيه حصانا عجلة الاجرة فى يوم واحد من المشاق وما يعملانه من الأعمال”.

اس عبارت کا لفظی ترجمہ کردیں ؟

جواب:

“بیان کریں اس چیز کو جو پہنچتی ہے کرائے کے تانگے کے دونوں گھوڑوں کو ایک دن میں، مشقت میں سے اور اس چیز کو(بھی بیان کریں) جو وہ دونوں کام کرتے ہیں”۔
یعنی ” ایک دن میں دونوں گھوڑوں کو جو مشقت پہنچتی ہے اور دونوں دن بھر جتنے کام کرتے ہیں اسے بیان کریں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ