سوال 7598

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمعہ کا غسل جمعہ کے دن کے لیے ہے یا جمعہ کی نماز کے لیے؟ جن پر جمعہ فرض نہیں اگر وہ جمعہ کے لیے آئیں تو ان پر غسل فرض ہوگا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
غسلِ جمعہ جو ہے، ان کے لیے ہے جنہوں نے نمازِ جمعہ کے لیے آنا ہے۔ یعنی اس کا تعلق جمعے کی نماز کے ساتھ ہے۔
البتہ وہ لوگ جن پر جمعہ فرض نہیں ہے، لیکن وہ آنا چاہتے ہیں، تو انہیں بھی غسل کا اہتمام کرنا چاہیے۔ مثلاً عورت، بچہ، مریض یا مسافر۔
لہٰذا اگر یہ لوگ نمازِ جمعہ میں شریک ہونے کے لیے آئیں تو وہ بھی غسل کا اہتمام کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ