سوال 7600
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ محترم صائقہ (ہمزہ کے ساتھ) کا معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
صَائِقَہ، ہمزہ کے ساتھ اور صاد کے ساتھ، اس کا معنی بدبودار، چپک جانے والی کے مفہوم میں آتا ہے، لہٰذا یہ نام صحیح نہیں ہے۔
صَاعِقَہ، صاد اور عین کے ساتھ، اس کا معنی چنگھاڑ، چیخ ہے۔ قرآن میں بھی یہ لفظ بجلی اور کڑک کے معنی میں آیا ہے، اس لیے یہ نام بھی مناسب نہیں ہے۔
البتہ سین اور ہمزہ کے ساتھ “سَائِقَہ” رکھ لیں۔ یہ نام درست ہو سکتا ہے، ساق یَسُوقُ سے ہے۔ اس کا معنی چلانے والا، ہانکنے والا، چلانے والی، ہانکنے والی، یعنی سواری کو لے کر چلنے والی، اور ڈرائیور کے معنی میں بھی آتا ہے۔
لہٰذا سائقہ نام رکھا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




