سوال

کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر مارکیٹ  سے کم قیمت میں چیز خریدنا کیسا ہے؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

جو معاملہ فریقین یعنی بائع اور مشتری کی رضا سے طے پاتا ہے،  اس میں قیمت کم ہو، یا زیادہ، وہ خرید و فروخت  درست ہے، کیونکہ بائع نے مرضی سے فروخت کی ہے، اور مشتری  خریدنے میں بااختیار تھا۔

لیکن شریعت کی عمومی تعلیمات ہیں، کہ ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ کسی کے ساتھ چالاکی، اور دھوکہ نہیں کرنا چاہیے۔ مارکیٹ ریٹ کم یا زیادہ کرنے  کے لیے خرید و فروخت نہیں کرنی چاہیے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ