سوال

امام کے ساتھ غلطی سے ایک طرف سلام پھیر دیا ۔ اچانک اسے یاد آگیا کہ ابھی  اسکی ایک رکعت باقی ہے۔ اب کیا کرے ؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

مقتدی امام کے سلام پھیرنے سے پہلے  اگر کوئی غلطی کرلے، تو وہ شمار نہیں ہوگی، کیونکہ وہ امام کی اقتدا میں ہوتا ہے۔ لیکن  سلام پھیرنے کے بعد وہ امام کی اقتدا سے نکل جاتا ہے، اس لیے اسے اس پر سجدہ سہو کرنا ہوگا۔ صورتِ مسؤلہ میں مقتدی کو چاہیے کہ اٹھ کر، جو رکعت رہتی ہے، اسے مکمل کرلے، اور آخر میں سجدہ سہو کرلے۔  (الموسوعة الفقهية الكويتية:8/206)

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ