سوال

شدید بارش کی وجہ سے میرے سسر صاحب کی قبر کے پھٹے ٹوٹ کر بہت زیادہ بیٹھ گئی ہے۔بلکہ بہت زیادہ لمبائی، چوڑائی سے زمین اندر چلی گئی ہے ۔ان کی وفات کو دس سال ہو گئے ہیں، کیا قبر کی مرمت کے لیے میت کو نکالا جاسکتا ہے؟ یا پھر ویسے ہی مٹی ڈال کر اسے بند کردیا جائے؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

ایسی صورت میں اگر میت کو نکالے بغیر ممکن ہو تو اوپر سے قبر اتنی مرمت کر دی جائے جس سے معلوم ہو کہ یہاں قبر ہے تاکہ قبر سے متعلقہ احکام کو ملحوظ رکھا جا سکے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الرؤف بن  عبد الحنان حفظہ اللہ