کیلشیم کیا ہے؟

کیلشیم انسانی جسم میں استعمال ہونے والا ایک انتہائی اہم منرل یا غذائی عنصر ہے۔  جس سے ہماری ہڈیوں، دانتوں، پٹھوں اور دل کو صحت اور تقویت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے جسم کو متحرک اور فعال رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیلشیم پر مشتمل غذا کی مطلوبہ مقدار نہ لی جائے تو یہ عمل ہمارے جسم میں کیلشیم کی کمی کا سبب بنتا ہے، جو کئی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کیلشیم کی کمی خاص طور پر خواتین کو بہت متاثر کرتی ہے۔ خواتین 30 سال کی عمر کے بعد اس کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اگر بچے کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جائیں تو ان کی جسمانی نشونما میں کمی رہ جاتی ہے۔

 کیلشیم کی جسم کو  ضرورت:

طبی ماہرین کے مطابق 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد کے لیے روزانہ  ایک ہزار ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 1200 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ پڑھنے میں تو یہ بہت کم مقدار نظر آتی ہے لیکن بیشتر افراد اس کے حصول میں ناکام رہتے ہیں اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کیلشیم کی کمی کا نقصان:

اس کی کمی سے درج ذیل بیماریاں اپنا اثر دکھاتی ہیں۔پٹھوں میں کھچائو۔ہر وقت سستی اور غنودگی طاری رہنا۔شدید تھکاوٹ محسوس ہونا،انگلیاں سن ہونا یا سوئیاں چبھنا،دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا،یادداشت کا کمزور ہونا،ہڈیوں کی بیماریاں۔دانت کے مسائل،مسلز کی اکڑن،سر کا گھومنا،وٹامن ڈی کی کمی،ہائی بلڈ پریشر،ڈپریشن وغیرہ ۔

کیلشیم کے ذرائع:

کیلشیم حاصل کرنےکا غذائی طور پر سب سے بڑا ذریعہ دودھ ہے۔ہر بچے کو ہر روز ایک چوتھائی گیلن یا آدھا کلو دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر جوان شخص کو ایک سے دو گلاس تک دودھ کی ضرورت ہتی ہے۔ لیکن دودھ کی مقدار کے ساتھ دوسری غذائیں بھی لازمی ہوتی ہیں۔

انڈے کی زردی اور پنیر میں کیلشیم کی بہت وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ لیکن گوشت میں کیلشیم بالکل کم ہوتا ہے ۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ایک آدمی پائو گوشت کھائے اور چار روٹیاں رزانہ کھائے تو پھر اس کے جسم کا مطلوبہ کیلشیم پورا ہو سکتا ہے ۔ چونکہ ہم سب یہ چاہتے ہیں ہماری ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوں۔ دانتوں کی قدرتی چمک دمک اور سفیدی برقرار رہے اور دانت مضبوط بھی ہوں تو ایسی صورت میں ضرورت کے مطابق دودھ کو اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔ ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ بڑی ڈش میں ہری سبزیوں کو متخب کریں۔ مچھلی، چکن، بیف یا مٹن  کے گوشت میں سبزیوں کو استعمال کریں۔ خشک میوه جات کا استعمال کریں ۔ خشک میوہ جات میں بادام، پسته، انجیر،اخروٹ کھائی جائے۔