سوال 7640
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ استاد جی! کورٹ میرج میں نکاح ہوا تھا، نکاح کو تین سال ہو گئے ہیں اور اب شوہر اپنی بیوی کو وقفے وقفے سے تین طلاقیں دے چکا ہے۔ اب اس عورت کی عدت کیا ہوگی؟ اور کیا عدت کے بعد ولی اور گواہوں کی موجودگی میں ان کا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
یہ نکاح ہی سرے سے باطل ہے۔
شرعی مسئلہ :
وقفہ سے دی گئی طلاقیں واقع ہو چکی ہیں معاملہ ختم ہے۔
نہ رجوع نہ ہی نکاح الا کہ وہ عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح کرے وہ بھی مرضی سے چھوڑ دے یا فوت ہو جائے تو عدت کے بعد اس پہلے والے شخص سے نکاح شرعی کر سکتی ہے۔
اس جواب کا تعلق مطلق و عام ہے سوال کی مناسبت سے نہیں ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




