سوال 7710
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہمارے معاشرے میں ولی کا معیار کیا ہے اور قرآن مجید کے مطابق اللہ کا ولی کون ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ولی کی دو علامات قرآن میں ذکر ہوئی ہیں عموما:
الذین آمنوا و کانوا یتقون
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جن کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے وہ اولیاء اللہ ہوتے ہیں جیسا کہ حدیث میں منقول ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:
سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَوْلِيَاءُ اللهِ قَالَ الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللهُ
ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اولیاء اللہ کون ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ لوگ کہ جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آجائے۔
(السنن الكبرى للنسائي حدیث نمبر : 11171)
فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ




