سوال 7491
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ! پانچ نمازوں کا ثواب کتنا ہے؟ اور نیکی کرنے پر جو دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک اجر ملنے کا ذکر آتا ہے، کیا یہ ہر قسم کی نیکی کے لیے ہے، خواہ وہ کوئی خاص نیکی ہو یا عام نیکی؟
کیا نیکی اخلاص کے ساتھ کرنے کی صورت میں اس کا اجر و ثواب زیادہ ملتا ہے؟ براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً فی الدنیا والآخرۃ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نیکی کا ثواب جو ہے وہ سب کے برابر نہیں ہوتے۔ کسی کا ثواب کم ہوتا ہے کسی کا زیادہ ہوتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ بندے کا اسلام حسین ہو جائے، حسن اسلامہ۔ تو اسلام کے جو حسن ہے وہ توحید کے ساتھ ہے اتباع سنت کے ساتھ ہے رزق حلال کے ساتھ ہے تقوی اور زہد کے ساتھ ہے۔ تو ایک نیکی دس نیکیاں اور پھر دس سے لے کر 100 اور 700 تک نیکیاں چلی جاتی ہیں۔ یہ ہر نیکی کے بارے میں ہے۔ بشرطیکہ وہ اللہ کے ہاں مقبول ہو جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




