سوال 7688
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ایک بھائی نے خواب میں اپنے مرحوم کو دیکھا جو آٹھ ماہ پہلے وفات پاگئے ہیں کہ ان کی میت پر کوئی مٹی نہیں ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے یہاں آپ سب کیوں چھوڑ کے چلے گئے۔ شیخ اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مرحوم کے لیے دعا کریں اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کا بندوبست کریں۔ ساتھ ہی اپنی آخرت کی فکر بھی کریں، کیونکہ بالآخر ہم سب نے اسی مٹی میں جانا ہے۔ قبر کا حال تو مردہ ہی جانتا ہے۔
ایسے خواب ہمارے لیے ایک پیغام اور یاد دہانی بھی ہو سکتے ہیں کہ شاید ہم اپنے جانے والوں کو بہت جلد بھول جاتے ہیں۔ لہٰذا مرحومین کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور آخرت کی تیاری کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




