سوال (4386)
اگر قربانی کا بڑا جانور ( بیل، گائے قسم کا) دیکھنے میں موٹا تازہ لگتا ہو تو دو سال سے کم کی قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
“لا تذبحوا الا مسنة”
“یعنی تم دوندا جانور ہی ذبح کرو”
میرے علم کے مطابق شریعت نے عمر کی کوئی قید نہیں لگائی، صرف دوندا ہونا شرط ہے، عمر کم ہے یا زیادہ، اس سے کوئی بھی فرق نہیں پڑتا، بھلے کتنا بھی موٹا تازہ ہو، اگر دوندا نہیں ہے تو قربانی کے لائق نہیں ہے، اب برائیلر دنبے، بکرے اور بیل بھی آگئے ہیں، تین ماہ کا دنبہ ہوتا ہے، اس کا وزن سو سے ڈیڑھ سو کلو گرام کے درمیان ہوتا ہے، اس طرح چار سے پانچ ماہ کا بیل پانچ سو کلو گرام کا ہوتا ہے، لیکن برائیلر ہیں، صحت کے لیے تباہ کن ہیں، اس لیے شریعت نے عمر کی کوئی حد نہیں لگائی ہے، صرف دوندا ہونا شرط ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ