سوال 7277

اگر کسی کے ہاتھ پر پٹی لگی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ یا مکمل بازو پر پلستر لگا ہو تو کیا ان پر مسح ہوگا یا مکمل دھونا ہوگا جہاں تک ممکن ہوگا۔ براہ کرم اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ باتیں غلط ہیں۔ اگر کسی زخم/ چوٹ وغیرہ کی وجہ سے پٹی کی ہو تو دوران وضو اس پٹی پر مسح کیا جائے گا۔
[سنن کبریٰ للبیہقی: 1078]
کتاب: پاکی کا بیان
باب: پگڑیوں اور پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان

عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ کَانَ لَہُ جُرْحٌ مَعْصُوبٌ عَلَیْہِ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی الْعِصَابِ ، وَیَغْسِلُ مَا حَوْلَ الْعِصَابِ۔

ترجمہ:
ابن عمر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ جس شخص کو زخم ہو اور اس پر پٹی بندھی ہو تو وہ وضو کرے گا اور پٹیوں پر مسح کرے گا اور پٹیوں کے اردگرد کی جگہ دھوئے گا۔
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ : 1460 میں بھی ہے۔
اسنادہ،صحیح
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ