سوال 7644

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم مشائخ جواب مطلوب ہے۔
ایک خاتون ہیں جنہوں نے عمرہ کا ارادہ کیا تو ان کی روانگی کے ایک دن قبل ان کے خاوند کی وفات ہوجاتی ہے، تو کیا ان کو عمرہ ادا کرنا چاہیے یا وہ عدت میں چلی جائیں گے؟؟؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اگر خاوند فوت ہو جائے تو عورت حج یا عمرے کے لیے نہیں جا سکتی، بلکہ عدت گزارے گی۔ اس کے بعد جب دوبارہ موقع ملے تو عمرہ ادا کر سکتی ہے۔
عمرے کا حکم ویسے بھی حج سے الگ ہے، لہٰذا اس صورت میں عدت گزارنا اس کے لیے لازم ہے، کیونکہ ابھی سفر شروع ہی نہیں ہوا تھا۔ چنانچہ وہ پہلے عدت پوری کرے گی اور عمرہ بعد میں ادا کرے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ