سوال 7563

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں
کیا Ai سے اسلامک سٹوری بنائی جا سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے جو سمجھ میں آئی ہے بات، ذاتی طور پر AI کوئی پرابلم نہیں ہے۔ اصل جو معاملہ ہے، وہ اس مواد کا ہوگا جو AI کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔
اگر AI سے تصاویر یا ویڈیوز بنانی مقصود ہیں تو جانداروں کی تصویر سازی کے شرعی حکم کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ من گھڑت فضائل، جھوٹی روایات یا خود ساختہ فرضی مکالمہ جات نہ ہوں۔ فرضی واقعات بھی نہ ہوں۔
اور بالخصوص جن چیزوں کا تعلق عقائد، عبادات اور حلال و حرام سے ہو، ان میں صرف اور صرف اہلِ علم سے رجوع کیا جائے، AI پر بھروسہ نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ یہ از خود قرآن مجید کی آیات بھی دے دیتا ہے، کہیں نہ کہیں سے نکال کر، اور احادیث بھی کہیں نہ کہیں سے نکال کر دے دیتا ہے۔
یقینی طور پر AI از خود کچھ نہیں بناتا؛ جو کچھ ہمارے ڈیٹا بینک میں موجود ہے، اسی کو دیتا ہے۔ لہٰذا بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو کچھ بھی تیار ہو، اسے اہلِ علم سے ویریفائی کیا جائے۔
اسی طرح تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کے حوالے سے اسلامی نقطۂ نظر سے جو جو شرائط لاگو ہوتی ہیں، ان کو مدنظر رکھا جائے۔ ان تمام شرائط کی پابندی کے ساتھ AI سے مواد بالکل بنایا جا سکتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی چیز کا کاروبار کر رہے ہیں تو بزنس پوائنٹ آف ویو سے پبلسٹی میٹریل بھی AI کے ذریعے تیار کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ