سوال 7427

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ اگر ذریعہ آمدن کے لئے گھاس کاشت کیا جائے تو کیا اس پر عشر ہوگا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، اگر ہر پیداوار پر عشر یا نصف العشر دینا ہے اور اس کا وزن نصاب کے اعتبار سے پورا ہو رہا ہے تو پھر عشر ادا کر دیں۔
ایک موقف یہ ہے کہ ایسی چیزوں پر عشر نہیں ہے۔ بلکہ اگر آپ کا معاملہ خرید و فروخت کا ہے، آپ یہ چیزیں رکھتے ہیں، کچھ سوکھ جاتی ہیں، کچھ بچ جاتی ہیں، پھر انہیں بیچتے اور خریدتے رہتے ہیں، تو یہ مالِ تجارت کے حکم میں ہوگا۔
ایسی صورت میں اگر مستقل طور پر یہی آپ کا کاروبار اور یہی کام ہے تو اس میں جو مال یا آمدن موجود ہو، اس کا سالانہ حساب کر کے اس پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ