سوال 7034
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صدقہ یا عقیقہ کیا کسی غریب کو دیا جا سکتا بغیر ذبح کیے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ہاں یہ ہے کہ آپ ذبح کر کے دیں۔ ذبح کرنے سے آپ نے سنت کو پا لیا، عقیقہ ہو گیا۔ اب آپ کسی کو دینا چاہتے ہیں دے دیں۔ یا پھر یہ ہوگا کہ آپ اس کو کہیں کہ یہ عقیقے کا بکرا ہے یہ آپ ہماری طرف سے ذبح کر دیں تو بھی ہو جائے گا۔ ایسے ہی اٹھا کے دے دینا کسی کو، یہ صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




