نفس کی شرارتوں سے پناہ کی جامع دعا
سیدنا شکل بن حمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی دعا سکھا دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي.
اے اللہ! میں اپنے کان، اپنی نگاہ، اپنی زبان، اپنے دل اور اپنی شہوت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
[سنن أبي داود: 1551]




