چہرۂ محمدﷺ ، دلیلِ صداقت
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
”جب رسول اللہ ﷺ مدینہ آئے تو میں بھی لوگوں کے ساتھ آپ کو دیکھنے گیا۔ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرے کو غور سے دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا۔“
[سنن الترمذي: 2485]
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
”اگر آپ ﷺ کے دیگر واضح معجزات نہ بھی ہوتے، تو آپ ﷺ کا چہرۂ مبارک ہی آپ کی نبوت کی خبر دے دیتا۔“
[الشفا للقاضي عياض: 1/249]




