اپنے وطن سے محبت
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں
كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَأَبْصَرَ دَرَجَاتِ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ نَاقَتَهُ، وَإِنْ كَانَتْ دَابَّةً حَرَّكَهَا
”رسول اللہ ﷺ جب کسی سفر سے واپس آتے اور مدینہ کی بلندیوں کو دیکھتے تو (مدینے سے محبت کی وجہ سے)اپنی اونٹنی کو تیز چلاتے، اور اگر کوئی دوسرا جانور ہوتا تو اسے حرکت دیتے“۔
[صحيح البخاري:1802]


