سوال 7353
بچے کی نماز جنازہ کا مکمل طریقہ بتادیں۔
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بچہ نابالغ ہو تو دعا تو وہی ہے جو بتائی گئی ہے البتہ بعض سلف سے منقول ہے کہ “اللھم اجعلہ لنا سلفا وفرطا وذخرا” بعض نے “اجرا” کا اضافہ بھی کیا ہے بعض نے کہا کہ اجرا ہے ذخرا کا اضافہ کیا ہے بہرحال یہ الفاظ منقول ہیں اضافی طور پہ پڑھے جائیں یا اللھم اغفر لوالدیہ وارحمھما اس طرح کیونکہ حدیث میں آتا ہے یدعی لوالدیہ مغفرہ اگر یہ سب کچھ ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جیسے عام جنازہ پڑھایا جاتا ہے ویسے پڑھایا جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



