سوال 7109
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال ہے کہ بچوں کو سکولز میں ڈرائینگ میں جاندار چیزوں کی تصاویر بنوائی جاتی ہیں شرعی حکم کیا ہوگا؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اصل حکم تو بالکل واضح ہے اور الحمدللہ ہم سب اس سے واقف بھی ہیں، لیکن بعض اوقات حالات کی مجبوری کی وجہ سے کچھ رعایتیں نکالنی پڑتی ہیں۔ جس طرح ہم دیگر معاملات میں ضرورت کے تحت گنجائش نکالتے ہیں، ویسے ہی بچوں کے معاملے میں بھی ہے۔ اگر سائنس یا کسی بھی درجے میں کوئی ضروری چیز بنوانی پڑ جائے، تو اس میں انشاءاللہ کوئی حرج یا سختی والی بات نہیں ہے۔ موجودہ حالات اور ضرورت کے پیشِ نظر اس طرح کی صورتِ حال کی گنجائش نکل سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




